بریکوٹ، بریکوٹ کے علاقہ شنگردار میں ٹریفک حادثے میں نامعلوم نوجوان ہلاک، بریکوٹ ہسپتال میں لاش کو ورثا ء کی تلاش کے لئے رکھا گیا مگر تادم تحریر نوجوان کی شانخت نہ ہوسکی ۔پولیس چوکی بریکوٹ کے انچار ج محمد وکیل نے علاقہ بھر میں لوڈسیپکر کے ذریعے اعلانات کرائے گئے اوربریکوٹ ہسپتال میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ لاش کو دیکھنے اس کے شناخت کے لئے بھی آئے مگر شناخت نہ ہوسکی ۔پولیس رپورٹ کے مطابق یہ نامعلوم نوجوان جس کی عمر تقریباً بیس اکیس سال ہے سوزوکی کے پیدان پر کھڑا تھا کہ اچانک گاڑی سے گر گیا گرتے ہی مرغیوں کے ڈاٹسن نے کچل دیا ۔بعد میں لاش کو بریکوٹ ہسپتال لے جایا گیا ۔پولیس چوکی انچارج محمد وکیل نے بتایا کہ ہماری پوری کوشش جاری ہے کہ لاش کو ورثاء کے حوالے کریں اور اگر لاش کی شناخت نہ ہوسکی تو لاش کو میونسپل کمیٹی بریکوٹ کے حوالے کرکے امانتاً دفن کریں گے کیونکہ لاش کی حالت انتہائی خراب ہے ۔تھانہ غالیگے سوزوکی ڈرائیور عدنان سکنہ تندوڈاک اور ڈاٹسن ڈرائیور امجد سکنہ مینگورہ کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
816 total views, no views today


