سوات، تحصیل کبل کے علاقہ علیگرامہ میں ٹریفک کا المناک حادثہ،2افراد جاں بحق،8 شدید زخمی،زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو فوری طور پر سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا،جہاں پر دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،تصادم سیکورٹی فورسز کی گاڑی اور فلائنگ کوچ کے درمیان ہوا۔گزشتہ روز صبح کے وقت کبل کے علاقہ علیگرامہ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی اور کبل سے مینگورہ جانے والے فلائنگ کوچ کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں فلائنگ کوچ میں سواردو افراد جاں بحق جبکہ اٹھ شدید زخمی ہوگئے،
حادثہ میں سیکورٹی اہلکار بال بال بچ گئے،سیکورٹی فورسز کے گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ فلائنگ کوچ مکمل طور پر تباہ ہوا،تصادم کے بعد مقامی لوگوں ،پولیس اور سیکورٹی فورسز نے امدادی کاروائی شروع کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو گاڑی سے نکال کبل اور سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیئے جہاں پر دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں دینی مدرسے کا طالبعلم احمد جان ولد طالعمند سکنہ شاہ ڈھیرئی اور عبدالوہاب ولد گل شاہ سکنہ گالوچ کبل شامل ہے جب کے زخمی ہونے والوں میں گل فروش سکنہ کبل،عابد اللہ ولد عبدالحلیم سکنہ شور،اعتبار گل ولد سرکار سکنہ شاہ ڈھیرئی،سید محمد خان ولد تاثیر جان سکنہ شاہ ڈھیرئی،اکبر شاہ ولد روشن گل سکنہ کبل اور سلمان ولد بخت سید سکنہ بارامہ مینگورہ شامل ہے۔
* مٹہ، مٹہ میں نوجواں کونامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔مقتول گزشتہ روز گھر سے کسی کام کے غرض سے گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے ٹانگئی شاہ کوز شیر پلم میں نامعلوم افراد نے زیارت گل ولدخونہ گل کو گذشتہ روز قتل کیا گیا۔مرحوم صبح سے کسی کام کے غرض گیا تھا۔لیکن شام کو جب واپس نہ آیا تو گھر والوں کو تشویش پیدا ہو گئی۔جب اُنہوں نے اُنکی تلاش شروع کر دی تو اُسکوں مردہ حالت میں پایا گیا۔مٹہ پولیس نے رپورٹ درج کر کے تلاش شُروع کر دی۔
407 total views, no views today


