مینگورہ،آٹوورکشاپوں پر انتظامیہ کی جانب سے چھاپے اورکاریگروں کی گرفتاری کے خلاف متحدہ آٹومکینک ورکرز یونین کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ،پلے کارڈ اٹھائے مظاہرین نعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے،چھاپوں کا سلسلہ بند کرنے سمیت کاریگروں کی رہائی کامطالبہ،اس حوالے سے مذکورہ یونین کے لیگل ایڈوائزرفضل اللہ خان ایڈووکیٹ،صدرمحمدیعقوب
اوردیگر عہدیداروں نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ورکشاپوں کے خلاف انتظامیہ اورپولیس کی کارروائی بلاجواز ہے جو بغیر کسی پیشگی نوٹس عمل میں لائی جارہی ہے یہ کٹ گاڑیا ں سکریپ میں آتی ہے جس پر باقاعدہ کسٹم جمع کیا جاتا ہے ہم خود کٹ گاڑیوں کے خلاف ہیں،انہوں نے کہاکہ ہم قانون کا احترام کرتے ہیں اورعوامی مشکلات کے پیش نظر آج سے اپنی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں اورانتظامیہ سے امید رکھتے ہیں کہ وہ ہمارے گرفتار ساتھیو ں کو رہاکرنے سمیت سیل کئے جانے والی دکانوں کو کھول دے گی،انہوں نے کہاکہ ہماری یونین کا اپنا ایک ضابطہ موجود ہے جس کی روسے ہم غیر قانونی کام نہیں کرسکتے اورنہ کرنا چاہتے ہیں تاہم جو کاروبار کررہے ہیں وہ ہماراذریعہ معا ش ہے جس کے ذریعے زرق حلا ل کماتے ہیں مگر انتظامیہ ہم سے یہ ذریعہ چھیننا چاہتی ہے،اس سے قبل گاڑیاں بنانے والے کایگروں نے متحدہ آٹومکینک ورکشاپ یونین کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیااور پلے کارڈ اٹھائے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر خطاب کرتے ہوئے مقرین نے کہاکہ وہ گاڑیاں بناکر رزق حلا ل کمارہے ہیں مگرگذشتہ کئی دنوں سے انتظامیہ ان کی دکانوں اورورکشاپوں پر چھاپے ماررہی ہے اوراب تک ان کے کئی ساتھیوں کو گرفتار کرنے سمیت کئی دکانوں کو سیل کردیا ہے،انہوں نے کہاکہ ان گاڑیوں کا سکریپ جہاں پر سوات پہنچ رہاہے وہاں سے ان کی بندش کی بجائے ہمیں تنگ کرنا مناسب نہیں ہم یہاں یہ گاڑیاں بناتے جوغیر قانونی نہیں مگراس کے باوجود بھی ہمیں تنگ کیا جارہا ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتارکاریگروں کو رہاکرنے سمیت سیل کئے جانے والی دکانوں کو کھولا جائے بصورت دیگرپرامن احتجاج جاری رکھیں گے۔
413 total views, no views today


