مینگورہ،پاکستان مسلم لیگ ن مینگورہ سٹی کا نوازشریف کے حق میں اور پی ٹی آئی دھرنے کے خلاف احتجاجی ریلی ، گوخٹک گو اور گو عمران گوسے علاقہ گونچ اٹھا ، سپیکر قومی اسمبلی سے تین دنوں کے اندر پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کے استعفیٰ منظور کرنے کا مطالبہ ، مسلم لیگ ن مینگورہ سٹی کے زیر اہتمام وزیر اعظم نواز شریف سے اظہار یکجہتی اور پی ٹی آئی دھرنے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی،
ریلی نشاط چوک، سیدو شریف رودڈ سے ہوتی ہوئی سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئی جہاں پر ن لیگ کے کارکنوں اور عہدیداروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مینگورہ سٹی کے صدر سید صادق عزیز باچہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پر ویز خٹک پر ان کے اپنے ممبران اسمبلی نے کرپشن کے الزامات لگائے ہیں لہٰذا پرویز خٹک اخلاقی مظاہرہ کرکے مستعفی ہوجائے ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف 20 کروڑ عوام کے منتخب وزیر اعظم ہے چند لوگوں کے کہنے پر وہ استعفیٰ نہیں دینگے ، انہوں نے کہا کہ ناچ گانوں کے دھرنوں سے وزیر اعظم مستعفی نہیں ہوسکتے ، انہوں نے کہا عمران خان منفی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں جسکی ہم مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق تین دنوں میں پی ٹی ائی کے اراکین کے استعفیٰ منظور کرکے الیکشن کرانے کے احکامات جاری کرے، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ابھی تک ایک بھی ترقیاتی کام شروع نہیں کیا، احتجاجی مظاہرہ میں کارکنوں اور عہدیداروں نے گو عمران گو، رو عمران رو ، گو خٹک گو اور رو خٹک رو کے فلک شگاف نعرے لگائے جبکہ کارکنوں نے پی ٹی ائی کیخلاف پے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے، جن پر نواز شریف کی حمایت اور پی ٹی ائی کی مخالف نعرے درج تھے۔
636 total views, no views today


