مینگورہ،برہ بانڈئی کے علاقہ ر غوریجہ میں کھنڈر سے بھاری مقدار میں اسلحہ و کارتوس سمیت پاکٹ فونز برامد،سیکورٹی فورسز نے تحویل میں لے لی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز برہ بانڈئی کے علاقہ غوریجہ میں احسان الدین ولدجمال الدین کے کھنڈر سے سیکورٹی فورسزکو بھاری تعداد میں اسلحہ،ہینڈ گرنیڈز اور کارتوس جبکہ بھاری مقدار میں بارودی مواد برامد کرلیاجسے سیکورٹی فورسز نے اپنے تحویل میں لیکر محفوظ مقام منتقل کردیئے۔اسلحہ میں ایک ایس ایم جی،چار پستول،چار ہینڈ گرنیڈ،دو پاکٹ فون اور دیگر سامان شامل ہے۔
872 total views, no views today
Comments


