مینگورہ(سوات نیوز)جمعیت علماء اسلام پی کے پانچ کے جنرل سیکرٹری اعجازخان نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی سیکورٹی واپس لینے کے حکومتی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی اورکہاہے کہ اس اقدام سے موجودہ حکومت کے مذموم مقاصد کھل کر سامنے آچکے ہیں جو ملک کو انارکی کی طرف لے جانا چاہتی ہے اور اپنے اوپر تنقید کرنیوالے اور سیاسی اختلاف رکھنے والے سیاستدانوں کوانتقام کا نشانہ بنارہی ہے،ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام ایک مذہبی جماعت ہے جو مولانافضل رحمان کی قیادت میں اس ملک میں اسلامی نظام کے نفاذکیلئے عملی جدوجہدکررہی ہے اوراس مقصد کے حصول کیلئے جمعیت علماء اسلام کے کارکن ان کا بھرپوراندازمیں ساتھ دے رہے ہیں،ایسی جماعت کی قیادت سے سیکورٹی واپس لینا کسی بھی صورت مناسب نہیں اور نہ ہی قابل برداشت ہے لہٰذہ حکومت مولانا فضل رحمان کو سیکورٹی واپس کرکے جمعیت کے کارکنوں کی بے چینی اورپریشانی دور کرے۔
1,794 total views, no views today



