سوات ، امیر جمعیت علماء اسلام پاکستان مولانا فضل ر حمن پر گزشتہ روز کوئٹہ میں خود کش حملے کیخلاف امیر ضلع سوات مولانا حجت اللہ کے قیادت میں گرین چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر ضلع مولانا حجت اللہ نے کہا کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں مفتی محمود کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمن پر خودکش حملہ جمہوریت پر حملہ ہے حکومت واقعہ میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں ، مولانا پر حملے بیرون قوتیں کررہے ہیں جو عالم اسلام کے دشمن ہے ۔ جو دین اسلام کی پاسداری اور سربلندی کی بات کرتا ہے وہ یہودوں کا دشمن بن جاتے ہیں مولانا نے ہمیشہ عالم اسلام کے خلاف سازشیں کرنیوالوں کو بے نقاب کیا ہے اسی وجہ سے اُن پر حملے ہورہے ہیں ،مزید کہنا تھا کہ کچھ سیاسی نابالغ اسلام آباد میں دھرنوں کے نام پر بے حیائی پھیلا رہے ہیں اور لڑکوں لڑکیوں کو اسلام آباد میں کھلے عام ڈانس کروارہے ہیں جو اسلام دشمن عناصر کا ایجنڈا ہے کیونکہ کسی بیرون طاقتیں ہمیں بے حیائی پر شکست دینا چاہتے ہیں لیکن ہم ہر گز ایسا نہیں ہونے دیں گے کیونکہ قائد جمعیت ان تمام سازشوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں ۔ اس موقع پر گرین چوک 2گھنٹے تک ہر قسم ٹریفک کیلئے بند رہی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں
918 total views, no views today


