پشاور(سوات نیوز)مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام کا بیٹے کی گرفتاری پر رد عمل میں کہنا تھا کہ ہمارا دامن صاف ہے، حکومت اور وزیرمواصلات کے ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور مراد سعیدکی ایماء پر میرے خلاف اداروں کو استعمال کرنے کی کوشش ہورہی ہے، من گھڑت اور بے بنیاد ایف آئی آر کا اندراج قانون کے ساتھ مذاق ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی حکومت کی سیاسی مخالفین کے خلاف کاروائیاں قابل مذمت ہیں، سیاسی انتقامی کارروائیوں کے خلاف اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج کریں گے اور انصاف کے حصول کے لیے عدالتوں سے بھی رجوع کریں گے، نام کی انصاف حکومت میں ناانصافی کابول بالاہے۔
2,085 total views, 2 views today
Comments