مینگورہ (سوات نیوز) سیدوشریف سوات اور گاگرہ،بونیر میں عطائیوں کے خلاف خیبر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن ٹیم کا آپریشن، متعددغیر رجسٹرڈ کلینکل لیبارٹریاں اور صحت مراکز سیل،درجن بھر غیر رجسٹرڈ نجی صحت خدمات فراہمی کے اداروں کو نوٹس جاری۔ علاقے میں سرگرم عمل درجنوں عطائی ٹیم آمد کی اطلاع پر اپنے نام نہاد صحت مراکز کو تالے لگاکر نودو گیارہ ہوگئے تفصیلات کے مطابق سیدوشریف سوات اوربدال،غازی بانڈہ، بٹاڑا تحصیل گاگرہ،بونیر میں عطائیت کا مکروہ دھندہ کرنے والے عطائیوں کے خلاف پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی عوامی شکایات کی روشنی میں خیبر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن کے ٹیم نے سنیئر انسپکٹر سعید الرحمان کی قیادت میں بدال،غازی بانڈہ، بٹاڑا تحصیل گاگرہ،بونیرمیں موجود نجی صحت مراکز کا اچانک معاینہ کیا، معائینے کے دوران غیر متعلقہ و نان کوالیفائیڈ افراد منظور علی، حضرت بلال، نذیر خان کو مریضوں کو انجکشن لگانے انہیں مختلف بیماریوں کا علاج تجویز کرنے اور آر سی ٹی کے عمل میں مصروف پایا گیا جس پر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن کے ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے منظور ڈینٹل اینڈ جنرل کلینک، بلا ل ہیلتھ کلینک اور نزیرہیلتھ کلینک کو بند کرکے سر بمہر کر دیا ہے۔معائینے کے دوران شفا ڈیجیٹل ایکسرے، عنایت کلینک،سبحان کلینکل لیبارٹری،بونیر ڈینٹل کلینک،حیات میڈیکل سینٹر، کو تجدید لائنسس کے نوٹس جاری کئے گئے۔ ہیلتھ کیئر کمیشن ٹیم آمد کی اطلاع ملتے ہی متعدد عطائی اپنی دکانیں بند کرکے رفو چکر ہوگئے، گذشتہ روزخیبر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن کے ٹیم نے سنیئر انسپکٹر سعید الرحمان کی قیادت میں سیدوشریف سوات میں کاروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق اقبال سکین کلینک، شفیق عالم میڈیکل سپیشلسٹ کلینک،سید جاوید باچا کارڈیک کلینک،لیڈی ڈاکٹر کرن اصغر کلینک،ڈاکٹر فضل غفار اکولوجسٹ کلینک،ڈاکٹر حکیم خان چائلڈ کلینک، ڈاکٹر اویس خان ڈینٹل کلینک اور کنگز انٹرنیشنل ہسپتال کو رجسٹریشن کیلئے نوٹس جاری کئے ہیں۔ عوامی حلقوں نے عطائیوں کے خلاف جاری آپریشن کو سہراتے ہوئے اس میں مذید تیزی لانے کا مطالبہ کیا ہے
1,359 total views, no views today



