سوات (سوات نیوز)مینگورہ میں گراں فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری مذید نو دکانداروں کو جیل بھیج دیا گیا،ستر کو جرمانے۔لاکھوں روپے سرکاری خزانے میں جمع،گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضاء اسلم کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بابوزی / ہیڈکوارٹر عامر علی شاہ نے گزشتہ روز مینگورہ شہر،سیدو شریف اور ملحقہ علاقوں میں گراں فروشوں اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مینگورہ میں ہوٹلوں، سبزی و فروٹ فروشوں، دودھ، نانبائی اور دیگر دکانوں کو چیک کیا اور اس دوران نو دکانداروں کو نرخوں سے تجاوز اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر انکے خلاف مقدمات درج کرکے انکو جیل بھیج دیا گیا اور ستر سے زائد دکانداروں کو جرمانے کیے گیے اور لاکھوں روپے سرکاری خزانے میں جمع کیے گئے۔
970 total views, 2 views today