سوات (سوات نیوز)ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں گراں فروشوں کے خلاف اپریشن جاری ہے اور رمضان المبارک کے مہینے میں پچاس افراد کو جیلوں میں بیجھ دیا گیا جبکہ پانچ سو سے زاید افراد منافع خوری پر جرمانے کیے گیے خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ رمضان میں صوبائی حکومت کی ہدایات پر ناجائز منافع خوروں اور زخیرہ اندوزوں کے خلاف جامع منصوبہ بندی کی گئی اور تحصیل و سب تحصیلوں کے سطح پر چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی جو کہ روزانہ بازاروں کا دورہ کرکے ناجائز منافع خوروں اور گراں فروشوں کے خلاف کاروائیاں کر رہی ہے اور اب تک بابوزی سمیت ضلع بھر میں ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی پر پچاس افراد کو جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ مختلف علاقوں سے پانچ سے زائد دکانداروں کو جرمانے کئے گئے جس سے مارکیٹ میں فرائس کنٹرول ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر بابوزی کو روزانہ سبزی منڈی بھیجوا کر وہاں پر سبزی کے نرخ معلوم کرنے کے بعد ہی نرخنامہ جاری کیا جاتا ہے تاکہ عوام کو فوری ریلیف مل سکیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کبل کے عوام کو ریلیف دینے کیلیے سستا بازار لگا یا گیا جس میں عوام کی بڑی تعداد سستا بازار کا رخ کر رہے ہیں اور انکو اشیائے خوردونوش ارزاں نرخوں کو فراہم کیے جارہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ تمام سستا بازاروں کو وافر مقدار میں اشیائے خوردونوش فراہم کریں تاکہ اس بابرکت مہینے میں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکیں انہوں نے بتایا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنر صاحبان چوبیس گھنٹے عوام کی خدمت کیلئے موجود ہے اور اسکی براہ راست نگرانی میں
1,500 total views, no views today



