سوات( خورشید علی )کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود نے نے کہا ہے کہ سوات کی خوبصورتی قائم کرنے کیلئے تاریخی اقدامات اٹھانے ہونگے یہ کام اگرچہ آسان نہیں مگر حکومت کیلئے یہ کوئی مشکل بھی نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سیدو شریف کے کانفرنس روم میں ڈویژن بھر سے آئے ہوئے حکام سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جس تیزی کے ساتھ سوات میں سیلاب کی تباہی کے بعد دریاؤں کے کنارے تجاوزات میں اضافہ ہوا ہے اسی طرح لوگوں نے کروڑں کی جائیدادیں بھی بنالی ہیں ان تجاوزات کا ہر ممکن خاتمہ موجودہ وقت کی ایک اہم ضرورت ہے انہوں نے دریائے سوات اور دریائے پنجکوڑہ کے اطراف میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے ان تجاوزات کو ختم کرکے ہی دم لینگے اس سلسلے میں انہوں نے سپرنٹنڈنٹ انجینئرایریگیشن سوات کو ہدایت دی کہ قانون کے مطابق ایک پالیسی تشکیل دے تاکہ تجاوزات کا خاتمہ بروقت ہوسکے انہوں نے اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام ٹی ایم اووز اور دیگر سرکاری اداروں کو خصوصی ہدایات جاری کی اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر محمد سعید خان وزیر، ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم، ڈپٹی کمشنر تیمرگرہ شوکت علی خان یوسفزئی، ڈپٹی کمشنر اپر دیر، تما م اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان، سپرنٹنڈنٹ ایریگیشن سرکل سوات، آل تحصیل میونسپل آفیسر ز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرانڈسٹریز، اسسٹنٹ ڈئریکٹر لیبر اور ڈپٹی ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز ڈویلپمنٹ نے بھی شرکت کی کمشنر ملاکنڈ نے دریائے سوات اودریائے پنجکوڑہ کے اطراف میں تجاوزات اور ماحولیاتی آلودگی کا بطور خاص نوٹس لیتے ہوئے انکے تدارک کیلئے نتیجہ خیز کاروائی اور اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے انہوں نے اس بات پر حیرت اور تشویش کا اظہار کیا کہ دریاؤں اور آبپاشی چینلز کے کناروں پر خطرناک حد تک تجاوزات قائم کئے گئے حالانکہ ان کی وجہ سے سیلابوں میں جانی و مالی نقصانات کئی گنا بڑھ جانے کا اندازہ بھی اداروں کو بخوبی ہونا چاہئے جبکہ اس سلسلے میں واضح قوانین بھی موجود ہیں مگر ان پر عملدرآمد میں بظاہر واضح کوتاہی نظر آرہی ہے انہوں نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ان گھمبیر معاملات میں فوری حرکت میں آنے جبکہ دریاؤں اور ایریگیشن چینلز پر تجاوزات کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف بھی ریور پروٹیکشن ایکٹ کے تحت کاروائی کی ہدایت کی ہے اجلاس میں ڈپٹی کمشنرسوات ثاقب رضا اسلم نے بھی دریائے سوات اور دریائے پنجکوڑہ کے کنارے تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جس پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود نے ہدایت جاری کی کہ ان غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے جس کمیٹی کی بنیاد رکھی گئی تھی اس کو دوبارہ فعال کیا جائے جو کہ ڈپٹی کمشنرکی سربراہی میں اپنا کردار ادا کرے گی
1,472 total views, 2 views today