مینگورہ(سوات نیوز)قطر سفارتخانے کی جانب سے اسلام آباد میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں اور دیگر اہم شخصیات کیلئے افطار ڈنر کا اہتما کیا گیا جس میں دیگر کے علاوہ سوات سے سرداروقارشہزادایڈووکیٹ نے خصوصی شرکت کی جہاں پر انہوں نے قطر کے سفاتکار سالم سے بھی ملاقات کی،اس موقع پر انہوں نے مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی اورامید ظاہر کی کہ آج مختلف ممالک کے سفارتکاروں کی پروگرام میں شرکت ایک خوش آئندہ امر ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے جبکہ اسی طرح کے پروگراموں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا،اس موقع پر سرداروقارشہزادایڈووکیٹ نے قطری سفارتکار کا شکریہ اداکیا اورایک دوسرے کو باہمی تعاؤن کا یقین دلایا۔
1,482 total views, no views today
Comments



