کوئٹہ: پشتون آباد میں مسجد کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں مسجد رحمانیہ کے قریب دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 14افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ ریسکیو اورامدادی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جب کہ جائے وقوعہ کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے۔
1,314 total views, 2 views today
Comments