مٹہ (رحیم خان )پاک فوج اور وزیر اعلیٰ محمود خان کی کوششوں سے مٹہ تحصیل کی عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ حل مٹہ بازار کالج روڈ کھولنے کیلئے عملی کام پر اغاز ہوگیا روڈ پر روکاوٹوں کو ہٹانے اور مرمت کی بعد عام ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا دس سال بعد مٹہ کالج روڈ کو کھولنے کیلئے عملی کام اور روکاوٹوں کو ختم کرنے کیلئے ٹی ایم اے مٹہ نے باقاعدہ کام شروع کردیا ہم کالج روڈ کو کھولنے کیلئے بھر پور ساتھ دینے پر پاک فوج کا تہہ دل سے مشکور ہے انشاء اللہ پہلے کی طرح پاک فوج صوبائی حکومت اورعوام ایک ہوکر ملک وقوم کیلئے کام کرینگے تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان کا میڈیا سے بات چیت روڈ پر کام کی افتتاح پاک فوج مٹہ کے کرنل شاہد بشیر تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان ڈی ایس پی مٹہ پیر سید خان اور دیگرنے دعا کرکے اغاز کی تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز پاک فوج کی بھرپور تعاون اوروزیر اعلیٰ محمود خان ضلع کونسل میں اپوزیشن لیڈر احمد خان اور تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان کے بھر پور کوششوں سے دس سال سے بند مٹہ بازار کالج روڈ کو کھولنے کیلئے کام کی اغاز ہوگیا اور روڈ پر موجودد روکاوٹوں کوختم کرنے اور روڈ کی مرمت کیلئے ٹی ایم اے مٹہ نے باقاعدہ عملی کام شروع کیا اور دس سال بند روڈ کی کھولنے کی مٹہ تحصیل کی عوام کا ایک درینہ مطالبہ پور ا ہوگیا اور روڈ کو کھولنے کیلئے کام کی باقاعدہ اغاز ہوگئی کام کی اغاز کا افتتاح پاک فوج مٹہ کے کرنل شاہد بشیر تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان اور ڈی ایس پی مٹہ پیر سید خان اور دیگر نے خصوصی دعاکرکے کی دریں اثناء کالج روڈ کو کھولنے کیلئے کام کی باقاعدہ اغاز پر عوامی حلقوں نے پاک فوج مٹہ سمیت کرنل شاہد بشیر اور پاک فوج کے اعلیٰ احکام وزیر اعلیٰ محمود خان ضلع کونسل میں اپوزیشن لیڈر احمد خا ن اور تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان کا شکریہ اداد کرکے خراج تحسین پیش کی دریں اثناء اس موقع پر تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کالج روڈ جو مٹہ تحصیل کی عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا اور یہ روڈ دس سال سے بند تھا انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے بھر تعاون سے کالج روڈ کو کھولنے کیلئے کام پر عملی اغاز ہوچکا اور انشاء اللہ روڈ کی مرمت اور روکاوٹوں کو ہٹانے کی بعد روڈ کو عام ٹریفک کیلئے کھول دی جائیگی۔
1,664 total views, 4 views today