اسلام آباد(چیف اکرام الدین) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے گزشتہ روز ایڈیٹر انچیف روزنامہ نظام ،اظہر بلوچ کی رہائش گاہ واقع الیون اسلام آباد پہنچ کر انکی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی تفصیلات کے مطابق ایڈیٹر انچیف، روزنامہ نظام اظہر بلوچ کی والدہ کی وفات پر پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے ان کے احباء، سیاسی شخصیات سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے اظہر بلوچ سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ہے گزشتہ روز چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی بھی اظہر بلوچ کی رہائشگاہ تشریف لائے اور انکی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے انہوں نے سوگواران سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومہ کیلئے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
1,424 total views, no views today



