سوات(سوات نیوز)سوات کی ضلعی انتظامیہ اور ڈبلیو ایس ایس سی سوات نے پانی چوروں کے خلاف مشترکہ آپریشن شروع کر دیا ہے جس کے دوران مختلف رہائشی و تجارتی علاقوں میں پانی کے متعدد غیرقانونی کنکشن کاٹ دیئے گئے ہیں جبکہ ذمہ داران کے خلاف بھاری جرمانے عائد کرکے ان کی وصولی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا اسلم کی ہدایت پر اے اے سی ون اشتیاق احمد خان اور مینیجر آپریشن میاں شاہد علی نے منگورہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پانی چوروں کے خلاف آپریشن کیا گیا جس کے دوران متعدد غیرقانونی واٹر کنکشن کاٹے گئے اور جرمانہ بھی لگایا گیا آپریشن کے دوران اے اے سی ون اشتیاق خان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو ابنوشی کی بہتر سہولیات کی فراہمی اور غیرقانونی کنکشن کاٹنے سمیت پانی چوروں کی حوصلہ شکنی کی مہم میں ڈبلیو ایس سی کے ساتھ ہے اور جو بھی کوئی غیر قانونی پانی استعمال کرے گا ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ جب تک آخری غیرقانونی کنکشن اور پانی چوری کو ختم نہیں کیا جائے گا آپریشن جاری رہے گا مینیجر آپریشن ڈبلیو ایس ایس سی کا بھی کہنا تھا کہ پانی چوروں کو چاہئیے کہ قانونی پیچیدگیوں اور بھاری جرمانوں سے بچنے کیلئے فوری ڈبلیوایس ایس سی کے دفتر آکر اپنے غیر قانونی کنکشن کو قانونی بنائیں اور اپنے خاندان کو ندامت اور پریشانی سے بچائیں۔
996 total views, no views today



