کبل(تحصیل رپورٹر) تحصیل کبل زرغونہ وکیشنل اینڈ پراڈکشن سنٹر توتانوبانڈئی میں اندھیر نگری چھوپٹ راج،تقریبا 6فیمیل سٹوڈنٹ اور 4 فیمیل ٹیچرز کے لئے 15کلاس فور ملا زمین بھرتی،میرٹ کا جنازہ نکال دیا گیا،یوسی توتانوبانڈئی کے عوام کو نظر انداز کرکے مٹہ اور کبل کے من پسند افراد کو بھرتی کیا گیا،TEVTAنے بھی سنٹر کے 37انتہائی غریب خواتین کے لئے مہیا کردہ مشینری اور اثاثہ جات پر قبضہ جما رکھا ہے، روزگار بندش کی وجہ سے مذکورہ غریب خواتین گذشتہ کئی سالوں سے شدید مشکلات سے دوچار ہیں،وزیر اعلی خیبر پختونخواہ،مقامی ایم این اے مراد سعید و ایم پی اے وقار خان نوٹس لے کر مذکوہ سامان ان غریب خواتین کو حوالہ کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں بصورت دیگر مذکورہ خواتین سمیت احتجاج پر مجبور ہونگے ان خیالات کا اظہار LSOتوتانوبانڈئی کے چئیرمین اسد خان،جنرل سکریٹری شوکت علی، سینئر وائس چئیرمین انور علی نے دیگر ممبران سمیت کبل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 2009میں کشیدہ حالات کے دوران علاقے کے لوگوں نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 37انتہائی غریب خاندانوں کو حلال روزی کمانے کے لئے زرغونہ وکیشنل سنٹر قائم کیا گیا جب TEVTAآیا تو انہوں نے زرغونہ سنٹر کے سامان کو عارضی طور پر استعمال کرنے اور مشترکہ طور پر کام کرنا شروع کیا اس کے بعد TEVTAنے مذکورہ سامان پر قبضہ جما رکھا ہے جس کی وجہ سے ان غریب خواتین کے چولہے ٹھنڈے پڑھ چکے ہیں اورشدید مشکلات سے دوچار ہیں ہم نے تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے اے سی کبل اور انڈسٹریل ڈیپارٹمنٹ تک آواز پہنچائی ہے لیکن تاحال کسی قسم کی شینوائی نہیں ہوئی ہے لہذا حکومت وقت اور TEVTAکے حکام بالا نوٹس لے کر مذکورہ غریب خواتین کے ایسڈز حوالہ کرنے کے احکامات جاری کریں بصورت دیگر ہم تمام ذیلی تنظیموں کو ساتھ ملا کر متاثرہ خواتین کے ہمراہ بھر پور احتجاج پر مجبور ہونگے اس کے ساتھ ساتھ سنٹر میں بھرتی شدہ دیگر علاقوں کے ملازمین کی جگہ علاقے کے غریب اور اہل لوگوں کو بھرتی کیا جائے کیونکہ مشکل حالات میں قائم کردہ اس سنٹر کے جملہ مراعات پر اہلیان علاقہ کا حق ہے جس کو کسی صورت چھیننے نہیں دینگے۔
1,458 total views, no views today



