مینگورہ، سیکورٹی فورسز کی اہم کاروائی،شدت پسندی میں مطلوب دو افراد نوشہرہ اور راولپنڈی سے گرفتار،سوات منتقل کردیئے گئے جبکہ درگئی چیک پوسٹ سے سوات پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب شخص گرفتار۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز انٹیلی جنس اداروں نے نوشہرہ اور روالپنڈی میں کاروائی کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز کو دہشت گردی کے الزام میں مطلوب مینگورہ کے رہائشی علی رحمان اور خائستہ رحمان ساکنان اکرم محلہ کو گرفتار کرلیا،سیکورٹی ذرائع کے مطابق دونوں بھائی ہے اور تحریک طالبان سوات کے اہم رکن تصور کیئے جاتے ہیں۔جبکہ درگئی چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ سوات پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب شخص تاج محمد خان ولد امیر افضل خان سکنہ قلاگے کو سیکورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا۔
794 total views, no views today
Comments


