سوات(رحیم خان سے )وزیر اعلی خیبرپختونخوا آبائی علاقے سوات میں اپنی رہائش گاہ پر عید ملنے پہنچ گئےسیاحت کو پروان چڑھاکرصوبے کی معیشت بہتر کرینگے،ان خیالات کا اظہار خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے اپنے حجرے میں لوگوں کیساتھ عید ملتے اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ سیاحوں کی سہولت کے لیے سوات موٹر وے کو آزمائشی بنیادوں پر کھول دیا گیا ہے مکمل بحال ہونے کے بعد موٹر وے کو چکدرہ سے باغ ڈھیرئی تک توسیع دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ سوات موٹر وے پر سفر کرکے سوات پہنچاہوں، موٹر وے پر تعمیراتی کام سیزن کے آخری تک مکمل کریں گے، وزیر اعلٰی نے کہا کہ کالام اور ملم جبہ روڈ پربھی تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، محمودخان نے کہا کہ سیدو شریف اسپتال،سوات جیل، جہانزیب کالج سمیت دیگر منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے گا، انہوں نے واضح اعلان کیا کہ جب تک میں وزیر اعلٰی ہوں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کو کوئی ختم نہیں کرسکتا، ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلی نے کہا کہ پارٹی میں اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،انہوں نے کہا کہ انصاف کی حکومت پانچ سال پوری کریگی، مرکز اور صوبے میں بھی کوئی اختلاف نہیں، اپوزشین کی تحریک سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،شوق پورا کرکے، اپوزیشن کی تحریک کو ویلکم کہتے ہیں، عوام تحریک میں۔حصہ نہیں لے گی، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پچھلے الیکشن کی وجہ سے ابھی تک صدمے میں ہے، موجودہ معاشی بحران پر عمران خان کی قیادت میں جلد قابو پالینگے۔
1,848 total views, no views today



