مینگورہ، اکبر اباد بارامہ میں گزشتہ پانچ روزسے پانی نا پید۔ اکبر اباد بارامہ میں گزشتہ پانچ روزسے پانی نا پید،مینگورہ کے نواحی علاقہ اکبر آباد بارامہ میں گزشتہ پانچ روز سے پانی بندہے اور علاقے کے مکین پانی کے بوند بوند کیلئے ترس گئے۔علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے ،کہ گزشتہ پانچ روز سے علاقے کے ٹیوبویل کے موٹر خراب ہے جس کے وجہ سے بارامہ کے پانی مکمل طور پر بندہے اور علاقے کے لوگ زیادہ تر غریب مزدور ہے دن بھر کے محنت مزدوری کے بعد شام کو پانی کے تلاش نکلتے ہیں اور دور دراز چشموں اور کنوؤں سے پانی لانے پر مجبور ہے۔بارامہ کے مکینوں نے ٹی ایم اے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ٹیوبویل کے خراب موٹر کے جلد از جلد مرمت کرکے علاقے کے پانی کو بحال کیا جائے تاکہ اکبر آباد بارامہ کے مکینوں کی مشکلات کم ہوجائے۔
802 total views, no views today


