سوات (سوات نیوز)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے اور ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے کیونکہ وزیر اعظم عمران خان نے بجٹ میں سوات موٹر وے کو چکدرہ سے باغ ڈھیرئی تک توسیع کا اعلان کیا ہے جس سے سوات میں سیاحت کو مزید فروغ ملے گا اور تعلیم کے لئے 47 ارب روپے کی منظوری دی ہے اوراپنے وعدہ کے مطابق انہوں نے اپنا حق ادا کر دیا ہے تعلیم ایک ایساہتھیارہے جو قوموں کو ترقی یافتہ ممالک کے صفوں میں کھڑا کر سکتی ہے وہ ڈیڈیک آفس سیدو شریف میں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے اجلاس میں ڈی ای اومحمدآمین، ڈپٹی ڈی ای اوشیرمحمد کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے فضل حکیم خان نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ بچوں کو اعلیٰ اور مفت تعلیم دے اور انہیں اپنے پیروں پر کھڑا کرسکے اور پی ٹی آئی حکومت اس ذمہ داری کو مکمل طور پر احسن طریقے نبھا رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت دعوں پر نہیں بلکہ قوم سے کیے گئے ہر وعدوں کو پورا کرنے پر یقین رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ عوام کا یقین اور بھروسہ وزیراعظم عمران خان پر دن بدن بڑھتا جا رہا ہے فضل حکیم خان نے بجٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں تمام طبقوں کا خاص خیال رکھا گیا ہے اور اس سے ملک میں حقیقی معنوں میں ترقی آئے گی انہوں نے کہا کہ عوام کو تمام تر سہولیات مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے اور حکومت اس ضمن میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے
1,566 total views, 2 views today