مینگورہ، آل سوات جیمز مرچنٹس اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن ملاکنڈ ڈویژن کے کابینہ اور مجلس عاملہ کے حلف برداری کے تقریب زیر صدار ت محمد اعظم خان منعقد ہوا ،قاری محمد قاسم نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا ،اس موقع پر نو منتخب صدر حاجی رسول خان نے کہا کہ برادری نے مجھ پر جس اعتماد کے اظہار کیا ہے اس کو ٹھیس نہیں پہنچائے گے اور سوات میں انسٹی ٹیوٹ اور ٹریڈسنٹر کیلئے پہلے بھی کوشش کی تھی اور ائندہ بھی کریں گے ، انہوں نے کہا کہ جیم سٹون کے مد میں حکومت کو سالانہ کروڑوں ڈالر رزمبادلہ ملتاہے لیکن حکومت نے ابھی تک برادری کے حوصلہ افزائی نہیں کی ، انہوں نے کہا کہ حقوق کے حصول کیلئے ہم سب کو متحد ہونا پڑے گا اس موقع پر ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداروں روح الامین ، شجاع اللہ ، یوسف خان ،اخترعلی ، امجد خان اور خالد خان نے بھی خطاب کیا ۔
977 total views, no views today


