سوات (سوات نیوز)کالا م کے علاقے مٹلتان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث حادثہ، حادثہ میں چینی انجنئیر سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو 1122سوات اور کالام پولیس کے مطابق مٹلتان ہائیڈرو پاور سٹیشن کے ٹنل میں کامبکے دوران اچانک پہاڑی تودہ گرگیا جس میں دو افراد زخمی ہوئے ۔ حادثہ کی اطلاع ریسکیو اور پولیس کے کنٹرول روم کو رات کو موصول ہوتے ہی میڈیکل ٹیم روانہ کر دی گئی،ریسکیو 1122کالام کی ٹیم نے 2زخمیوں کو ریسکیو ایمبولینس میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی ، ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں چائنیز انجنئیر زو ہائے چون اور ایک مقامی شخص زخمی ہوئے ہے ، زخمیوں کو ایمبولینس میں کا لام سے سیدوسنٹرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، جہاں پر ان کی علاج جاری ہے
1,259 total views, no views today
Comments



