سوات(سوات نیوز) ملاکنڈ ڈویژن کے پولیس افسروں کی سنیارٹی کا مسئلہ حل کیا جایئگا، سوات کے عوام ، پولیس اور فوج نے دہشت گردی کے لئے بیش بہا قربانیاں دیں، سپیشل پولیس فورس کو مستقل۔کرنے کیلئے سمری وزیر اعلی کو۔بھجوادی ہے ۔ ان خیلات کا اظہار آئی جی محمد نعیم خان نے جرگہ ہاوس سیدو شریف میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ ائی جی محمد نعیم نے کہا کہ سوات کے عوام کےقربانیوں کو محکمہ پولیس سلیوٹ کرتی ہے، سوات ایکسپریس سے علاقے کے سیاحت پر اچھا اثر پڑا ہے، اور ریکارڈ تعداد میں سیاح ملاکنڈ ڈویژن کو اس مرتبہ ائے انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کیلئے ٹوارزم پولیس بھی بنا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پولیس کو ہدایت کی ہے کہ سیاحوں کے ساتھ بہترین رویہ رکھا جائے،تو اس سے امن اور اچھا امیج ہوگا تو سیاحت کو فروغ بھی ملے گا۔قبائلی اضلاع کو کے پی میں ضم کرنا بہت بڑا فیصلہ ہے۔انہوں۔نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہے،ضم شدہ اضلاع میں انتخابات فوج کی نگرانی میں ہونگے،سپیشل پولیس فورس کو ریگولر کرنے کے لیے سمری بھجوادی دی گئی ہے، وزیراعلیٰ محمود خان اس فورس کو مستقل کرنے میں سنجیدہ ہیں، مالاکنڈ ڈویژن کی پولیس کی سینیارٹی کا مسئلہ قانون کے مطابق حل کریں گے۔
2,613 total views, no views today



