مالاکنڈ(سوات نیوز)جی او سی مالاکنڈ آرمی ڈویژن کی ہدایت پرملا کنڈ کے دور افتادہ پہاڑی علاقہ شولوئی میں پاک آرمی کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں مریضوں کا معائنہ و تشخیص کرکے مفت ادویافراہم کی گئی، میڈیکل بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر لیفٹنینٹ کرنل محمد صدیق نے کیمپ کا دورہ کرکے انتظامات کا جائیزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فری میڈیکل کیمپ میں پاک آرمی کے سپیشلسٹ ڈاکٹرزسمیت ڈی ایچ کیو بٹ خیلہ کے گائناکالوجسٹ لیڈی ڈاکٹر شبانہ یاسمین، ائی سپیشلسٹ ڈاکٹر جمال عظیم، میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر رآصف، اور ٹیکنیکل سٹاف نے ایک ہزار سے زیادہ مرد و خواتین مریضوں کا معائنہ کرکے تمام مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جبکہ کیمپ میں تھیلیسیماں کے ٹسٹوں کی سہولت کے علاوہ والدین کو اس بیماری کی احتیاطی تدابیر اور علامات کی بریفنگ دی ، ان کا کہنا تھا کہ کیمپ میں ایچ بی ایس، انٹی ایچ سی وی، آر ایچ فیکٹر، پریگنینسی، بلڈ گروپنگ،یورین اور ای سی جی کی سہولت فراہم کی گئی ہیں،علاقہ کے باشندگان نے پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پہلی مرتبہ دورافتادہ پہاڑی علاقہ میں فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا اور علاقہ کی عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کی، اس موقع پر علاقے کی عوام کو یقین دہانی کرائی گئی کہ آئندہ کے لئے بھی اسی طرح کے اقدامات کریں گے جس سے آپ لوگ مستفید ہوں گے، اس پر اس علاقے کے عمائدین نے ان کا بھرپو ر شکریہ اد ا کیا۔
1,154 total views, no views today



