بریکوٹ، 11نومبر کو پی کے 81نے قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیرمین آفتاب احمد خان سوات کے دورے کے انتظامات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا ۔اجلاس میں قومی وطن پارٹی کے ملاکنڈ زون کے چیرمین فضل رحمان نونو،سیکرٹری جنرل صدیق علی خان ،ضلعی صدر شیر بہادر زادہ،سابق امیدوار افضل شاہ باچہ ،پی کے 81چیر مین طاہر خان ،فضل ودود باچہ ،ڈاکٹر سردار شاہ زرین خان کے علاوہ وطن پال تنظیم کے ضلعی صدر انو ر خان بالے،ابوہا صدر اسد خان کے علاوہ دیگر عہدیداران کثیر تعداد میں موجود تھے ۔مقررین نے کہا کہ پی کے 81کے کچھ علاقے تحصیل بریکوٹ میں ہیں جو کہ سوات کے گیٹ وے پر واقع ہیں اور بہت اہمیت کے حامل ہیں ۔آفتاب احمد خان کے دورہ سوات کی کامیابی میں یہاں کے عہدیداران پر بہت ذمہ داری عائد ہو تی ہے ۔قومی وطن پارٹی سوات کے بڑے پارٹیوں میں شمار ہو تی ہے اور آئے روز اس پارٹی میں مختلف پارٹیوں سے آنے والے شخصیات سے ثابت ہو رہا ہے کہ آنے والا کل ہمار ا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 11نومبر کو پارٹی کے عہدیداران اور کارکنوں کو یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو ودودیہ ہال پہنچانا ہے تاکہ سوات کے دیگر پارٹیوں اور عوام کو ثابت کریں کہ قومی وطن پارٹی زبانی جمع خرچ نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے ۔انشاء اللہ آفتاب احمد خان کا دورہ سوات پارٹی کی ترقی اور فعالیت میں اہم کردار ادا کرے گی ۔کارکنوں پر زور دیا گیا کہ وہ نظم وضبط اور پارٹی کا پیغام ہر شخص تک پہنچائیں کیونکہ قومی وطن پارٹی کے علاوہ اب کوئی دوسری سیاسی پارٹی باقی نہیں رہی جو اس مٹی پر قربان ہو اور پختونوں کو ان مسائل کے دلدل سے نکال کرعزت دے سکے ۔بعد میں ملاکنڈ زون کے سیکرٹری جنرل صدیق علی خان نے فلیکس اور دس گاڑیاں اپنے خرچے پر کرنے کا اعلان کردیا۔
1,100 total views, no views today


