سوات، سوات کے حلقہ پی کے 81کے علاقہ نجیگرام کو پچیس سال بعد بجلی فراہم ،نئے ٹرانسفا ر مر کی تنصیب سے کم وولٹیج ، بار با ر ٹرپنگ اور پینے کے پا نی کا مسئلہ حل ہو نے سے علا قے کے عوام میں خو شی کی لہر دوڑ گئی ،ایم پی اے عزیز اللہ گران ، حلقہ کے صدر میاں جا وید حسین اور انکی پو ری ٹیم کی کم مدت میں اس کا رکر دگی کو بے حد سرا ہا گیا ،علاقہ کو روشن کر نے اور پا نی کی فراہمی کیلئے پا ئپ لائن بچھانے پر نجیگرام کے با سیوں کا تشکر کا اظہار تفصیلات کے مطابق سوات کے حلقہ پی کے81 کے علاقہ نجیگرام کے غریب عوام گزشتہ 25سال سے بجلی اور پینے کے صاف پا نی کیلئے ترس رہے تھے،علاقے میں بجلی کے انتہائی کم وولٹیج اور پانی کی عدم دستیا بی کے باعث علاقہ کے غریب عوام کو شدید مشکلات اور دقت کا سامنا تھا ، نجیگرام کے عوام کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے علاقائی تنظیم کے صدر ظفر علی ،تاج فرین اور دیگر عہدیدداروں کے توسط سے ہم نے ایم پی اے گران اور حلقے کے صدر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس کے تحت انہوں نے علاقے کا دورہ کیا اور در پیش مشکلات اور مسائل سے آگاہی حاصل کی ،انہوں کہا کہ بر سوں پرا نے بجلی اور پانی جیسے بنیادی مسائل کے حل کیلئے انکے فوری اقدامات قابل ستائش ہے،ایسے اقدامات سے لو گوں کے دل جیتے جا تے ہیں ، مو صوف پی ٹی آئی کے واحدایم پی اے ہے جو لو گوں کے مسا ئل پر توجہ دیکر اس کے حل کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
752 total views, no views today


