سوات (سوات نیوز)سوات کے حلقہ این اے 3 میں سوئی گیس سے محروم علاقوں کیلئے وزیراعظم عمران خان نے ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمن سے ملاقات کے دوران سروے کی ہدایت کر دی، ممبرقومی اسمبلی سلیم الرحمن نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی، جسمیں انہوں نے اپنے حلقہ نیابت سمیت سوات کے مسائل سے وزیراعظم کو آگاہ کیا، حلقہ این اے 3میں سوئی گیس سے محروم علاقوں کیلئے وزیراعظم نے ایم این اے سلیم الرحمان کی درخواست پر فی الفور پٹرولیم منسٹری سے ان جگہوں کی سروے کی ہدایات جاری کیں انہوں نے منسٹری کو ایڈوائس جاری کی کہ سروے کرکے رپورٹ انہیں پیش کی جائے تاکہ اس کے لئے فنڈ کاانتظام کیاجاسکے، ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے انہیں ہدایات بھی جاری کی کہ منتخب ممبران اسمبلی عوامی مسائل کے حل کیلئے سرکاری دفاتر کاغذات خود دورہ کریں اور جوافسران عوامی مسائل حل کرنے میں لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں ان کی نشاندہی انہیں کی جائے انہوں نے ممبران اسمبلی پر زوردیاکہ عوامی نمائندے عوامی خدمت کیلئے کمربستہ رہیں کیونکہ عوام کو پی ٹی آئی کی حکومت سے بہت ساری توقعات وابستہ ہیں اورجسمیں ان کی توقعات پر پورااترناہوگا۔
1,484 total views, no views today



