سوات(سوات نیوز)گل کدہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ، اے این پی رہنما عبداللہ یوسفزئی کے بھائی اور بیٹے سمیت 3 افراد زخمی ، زخمیوں کو سیدوشریف ہسپتال منتقل ، تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ، تھانہ سیدو شریف پولیس کے مطابق سہدو شریف کے علاقے گل کدہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اے این پی کت کے رہنما عبداللہ یوسفزئی کے بھائی ثناءاللہ، بیٹے ازمرک اور ساتھی ریاض پر اس وقت فائرنگ کھول دی جب وہ عیشاء کی نماز کے بعد گھر جارہے تھے ، فائرنگ سے تینوں زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے سیدوشریف ہسپتال منتقل کردیئے گئے جہاں ہسپتال انتظامیہ نے ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے ، پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی
1,773 total views, no views today



