سوات (سوات نیوز)سوات میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کااحتجاجی مظاہرہ، شدید نعرہ بازی، ملزمان کی گرفتاری کامطالبہ، آئندہ کیلئے اس طرح کاواقعہ رونما ہونے کی صورت میں ضلعی انتظامی آفیسرز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کااعلان، عوامی نیشنل پارٹی کو دیوارکے ساتھ لگانے کی سازش کی جارہی ہے حالات خراب کرنے کے لئے ایک بارپھر ڈرامہ رچایاجارہاہے، قیام امن کے لئے قربانیاں دینے کی عوض اے این پی کوآج ٹارگٹ کیاجارہاہے، پختون دھرتی کوآج ایک سازش کے تحت پختونوں کیلئے تنگ کیا جارہاہے، پشاور اور سوات واقعات کی جتنے بھی مذمت کی جائے کم ہے، ان خیالات کااظہار عوامی نیشنل پارٹی سوات کے صدر ایوب خان،سابق صوبائی وزیر واجدعلی نے ضلعی جنرل سیکرٹری شاہی دوران خان، سابق ایم پی اے رحمت علی خان عبدالصبورخان، سابق ایم پی اے سیدجعفرشاہ خواجہ محمدخان اوراین وائی او سوات کے صدر حیدرعلی شاہ کے ساتھ سوات پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے دیگر مشران شیر شاہ خان کو زہ بانڈئی، قاسم خان، ملک فیاض خان، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی عاصم خان، خورشید خان سمیت این وائی او پی ایس ایف سے تعلق رکھنے والے عہدیداران کارکنوں اور اے این پی کے تحصیلوں کے عہدیداروں اور کارکن بڑی تعدادمیں موجود تھے، ایوب خان اورواجدعلی خان کی قیادت میں سوات پریس کلب سے نشاط چوک تک ایک جلوس بھی نکالاگیا، شریک افرادنے ہاتھوں میں کتبے اٹھارکھے تھے
جس پر ٹارگٹ کلنگ اور حکمرانوں کے خلاف نعرے درج تھے، اس سے قبل سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے مشران نے پشاور میں سرتاج خان کے قتل اور سوات میں اے این پی کے رہنما عبداللہ یوسفزئی کے بھائی، بیٹے اور ان کے ایک ساتھی پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعات میں ملوث افرادکوفوری گرفتارکرنے کامطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ عبداللہ یوسفزئی بنیادی طورپراے این پی سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ زمانہ طالب علمی سے اے این پی کے مختلف عہدوں پر رہتے ہوئے آرہے ہیں ان کے خاندان کے ساتھ ٹارگٹ کلنگ کا جو واقعہ پیش آیاہے، وہ انتہائی قابل مذمت ہے، انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات مقامی انتظامیہ اور پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، انہوں نے ڈپٹی کمشنر اورسوات انتظامیہ کو شدیدتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ آفیسرز نہیں بلکہ حکمرانوں کے ذاتی ملازم بن چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ سوات میں ایک بارپھر جوکھیل کھیلاجارہاہے اس کیلئے میدان ہموارکی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ اے این پی کو دیوارکیساتھ لگایاجارہاہے ایسے میں ہم بھاگنے والے ہیں، بلکہ پہلے بھی حالات کا مقابلہ کرچکے ہیں اور آئندہ بھی ہرقسم حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے خبردارکیاکہ اگرآئندہ کیلئے اس طرح کاکوئی واقعہ پیش آیا توہم ضلعی انتظامی حکام کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں گے، انہوں نے کہا کہ اے این پی والوں کوٹارگٹ کیاجارہاہے ان کے تحفظ کویقینی بنایاجائے۔
1,234 total views, no views today



