سوات ، یونیورسٹی آف سوات کے پرووسٹ فداحسین نے طلباء کو جدید ٹیکنالوجی سے متعلق آگاہی مہم کے تقریب کے دوران پرائیم منسٹر لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ریسرچ سکالرز میں لیپ ٹاپ تقسیم کیئے ۔ اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی نے طلباء کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے شعبہ جات میں مہارت حاصل کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو پڑھائی کا لازمی جزسمجھے۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز بین الاقوامی تحقیقی ماہرین اپنے مقالات انٹرنٹ کے زریعے پیش کرتے ہیں جن سے استفادہ لیا جاسکتاہے۔ انہوں لیپ ٹاپ وصول کرنے والے سکالرز کوبتایا کہ وہ بھی اب ان لیپ ٹاپس کا فائیدہ اُٹھاتے ہوئیں تحقیقی مقالات لکھنے اور انٹرنٹ پر پرچارکاآغازکریں۔
806 total views, no views today
Comments


