سوات(سوات نیوز)نیو سبزی منڈی کا باقاعدہ افتتاح ہوگیا پھل اور سبزیوں کی گاڑیاں پہنچنا اور خالی ہونا شروع ہوگئے، بلوگرام میں تیار نیو سبزی ممنڈی میں باقاعدگی سے کام کا اغاز ہوگیا پہلے دن کافی رش دیکھنے کو ملا اور پھل سبزیوں کی گاڑیاں خالی ہوگئں جبکہ منڈی سے بھی پھل سبزیوں کی گاڑیاں لوڈ ہوکر قریبی علاقوں کو فراہمی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے انتظامیہ نے پرانی سبزی منڈی کو سیل کردیا ہے ادھر وہاں موجود اڑھتیوں نے احتجاج بھی کیا اور نئ سبزی منڈی جانے سے انکار کردیا جبکہ انتظامیہ کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شہر پر بڑھتے ٹریفک کا بوجھ کم کرنے کیلئے جنرل بس سٹینڈ پہلے اور اب سبزی منڈی کو باہر منتقل کردیا گیا ہے لہذا اڑھتی حضرات اب بلوگرام میں واقع نئ سبزی منڈی منتقل ہورہے ہیں،
جنرل بس سٹینڈ کے منتقلی سے ٹریفک بوجھ کم ہوگیا ہے اور سبزی منڈی کے منتقل ہونے سے شہر پر ٹریفک کا بوجھ مزید کم ہوکر ٹریفک جام کا مسلہ حل ہوجائیگا
1,960 total views, no views today



