سوات(سوات نیوز)تحریک انصاف کے چھ سالہ دور میں پہلی مرتبہ کسی ایم پی اے کیخلاف نعرہ بازی کی گئی، گزشتہ روز سبزی منڈی مینگورہ کے منتقلی کیخلاف ریڑھی بانوں نے سبزی منڈی منتقلی کیخلاف احتجاج کیا ، احتجاج کے دوران ریڑھی بانوں نے کہا کہ گزشتہ چھ سالون سے تحریک انصاف اور دبنگ او رخادم سوات ایم پی اے کیلئے ہر فورم پر اواز اٹھار ہے ہیں لیکن اج جب ہم پر روزگار کے دروازے بند کئے جارہے ہیں تو خادم سوات اور دبنگ ایم پی اے کہیں نظر نہیں ارہے ہیں،
جس کے بعد ریڑھی بانوں نے پہلی مرتبہ کسی تحریک انصاف کے ایم پی اے اور ڈیڈک چیرمین سوات کیخلاف نعرہ بازی کی ، جس کے بعد رات دیر کو دبنگ ایم پی اے نے سبزی منڈی کا دورہ کیا اور وہاں پر مزدورروں اور آڑھتیوں سے ملاقات کی ۔
1,501 total views, no views today
Comments



