اسلام اباد (این این ائی )احستاب عدالت کے جج ارشد ملک نے مریم نواز کی ویڈیو کو جعلی قرار دے دیا ہے۔ اتوار کو ارشد ملک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق انھوں نے کہا ہے کہ ’مریم صفدر صاحبہ کی پریس کانفرنس میں دکھائی جانے والی ویڈیوز نہ صرف حقائق کے برعکس ہیں بلکہ ان میں مختلف مواقع اور موضوعات پر کی جانے والی گفتگو کو توڑ مروڑ کر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ہے۔‘ 
1,213 total views, no views today
Comments



