سوات(سوات نیوز)سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں واقع سبزی منڈی کی منتقلی کا تنازعہ حل نہ ہوسکا، اج اتوار کے روز بھی اڑھتیوں اور مزدوروں نے احتجاج جاری رکھا، گزشتہ روز ڈی ایس پی نے احتجاج کرنیوالوں سے اپیل کی وہ سڑک کو کھول دیں پیر کے روز مسلہ حل ہو جائیگا جس کے بعد مظاہرین نے سڑک کھول دی لیکن اپنا احتجاجی کیمپ لگاکراحتجاج ریکارڈ کرلیا، دوسری طرف سبزی منڈی منتقلی کیخلاف احتجاج کرنیوالوں پر سٹی ایم پی اے فضل حکیم اور ضلعی انتطامیہ نے مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے، ایم پی اے فضل حکیم نے یقین دہانی بھی کرائی تھی لیکن ابھی تک معاملہ حل نہیں ہو سکا، اڑھتیوں کا مطالبہ ہے کہ مذکورہ سبزی منڈی واپس بحال کیا جائے یا تختہ بند میں ان کو پرائیویٹ سبزی منڈی بنانے کی اجازت دیدی جائے ۔
واضح رہے کہ 5 جولائی کو ضلعی انتظامیہ نے سبزی منڈی سیل کردیا تھا، اور اوڈیگرام جی ٹی روڈ پر بننے والے نئے سبزی منڈی کو بحال کرکے اڑھتیوں کو وہاں جانے کی احکامات جاری کئے تھے، سبزی منڈی کو سیل کرنے کیخلاف گزشتہ تین دنوں سے احتجاج جاری ہے،دو دن سڑک بھی بند کردی گئی تھی لیکن گزشتہ روز پولیس کے اعلیٰ افسران کی اپیل پر عارضی پر سڑ کو ٹریفک کیلئے مظاہرین نے کھول دیا تھا۔
1,585 total views, no views today



