مینگورہ،سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بحر کرم خان کے دفتر سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق سوات کے مینگورہ شہر سے مختلف علاقوں ، تحصیلوں کیلئے نئے کرایہ نامے جاری کردئے گئے ,نوٹیفیکیشن کے مطابق مینگورہ تا کانجو 4 کلو میٹر کا کرایہ فلائنگ کوچ میں 4.80روپے ، بس کرایہ4.20 روپے ، مینگورہ تا شکردرہ16 کلومیٹر19.20 فلائنگ کوچ اور بس میں16.80 ، مینگورہ تا مٹہ فلائنگ کوچ 26.40 جبکہ بس میں 23.10 روپے ، مینگورہ تا منگلور فلائنگ کوچ میں 12 روپے کرایہ جبکہ بس میں 10 روپے 50 پیسے ، مینگورہ تا چار باغ فلائنگ کوچ میں 15.60 روپے جبکہ بس میں 13.65 روپے ،
مینگور تا خوازہ خیلہ فلائنگ کوچ میں کرایہ 31.20 جبکہ بس میں 27.30 روپے کرایہ ہے ، اسی طرح مینگورہ تا فتح پور فلائنگ کوچ میں کرایہ 49.20 روپے اور بس کا کرایہ 43.05 ، مینگورہ ، تا مدین فلائنگ کوچ کرایہ 62.40 روپے جبکہ بس میں 54.60 روپے ،مینگورہ تا مالم جبہ فلائنگ کوچ کرایہ 50.40 جبکہ بس میں 44.10 روپے ، مینگورہ تا کالام 97کلومیٹر فاصلہ فلائنگ کوچ میں کرایہ 116.40 روپے جبکہ بس میں 101.85 روپے ، اسی طرح مینگورہ تا ٹوپسین فلائنگ کوچ 20.40 جبکہ بس میں 17.85 ، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بحر کرم خان کے مطابق سوات اور ڈویژن کے دیگر اضلاع کیلئے کرایہ ناموں کا تعین کردیا گیا ہے ، اور متعین کردہ کرایوں سے زائد وصولی پر کاروائی کرتے ہوئے کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کے طلبہ ، تعلیمی اداروں ، خصوصی افراد اور 60 سال سے زائد عمر کے لوگوں سے کرایہ کی مد میں رعایت کر کے آدھا کرایہ وصول کیا جائیگا، انہوں بتایا کہ قواعد و ضوابط پر عمل درآمد ہوگی ۔
565 total views, no views today


