سوات (سوات نیوز)ایسو سی ایشن آف سبزی اینڈ فروٹ کمیشن ایجنٹ بانی آڑتھی صدر غلام حبیب اور جنرل سیکرٹر بانی آڑتھی ہدایت اللہ نے کہا ہے کہ ہم اوڈیگرام سبزی منڈی کی حمایت کااعلان کرتے ہیں اور انتظامیہ، ٹی ایم سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ نئے منڈی میں ازسر نوالائٹمنڈ کے لئے قر عہ اندازی کیا جائے کیونکہ گذشتہ قرعہ اندازی میں اکثریت نے شرکت نہیں کی تھی اور بہت سے ہمارے آڑتھی ناراض تھے،ابھی ناراضگی اس پر ختم ہوگی کہ دوبارہ قرعہ اندازی کی جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں صحافیوں پینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ میرا یہ بھی مطالبہ ہے کہ 1982کے معاہدے کے تحت جو آڑتھیان ہیں ان کو پہلے منڈیاں دی جائے اور اس کے بعد ٹی ایم اے نے غیر قانونی لائسنس جاری کی ہے وہ فی الفور منسوخ کیا جائے، زندہ مثال میرا دکان نمبر14ہے جس پر غیر قانونی لائسنس جاری کی گئی ہے، تمام لائسنس کو فی الفور منسوخ کیا جائے انہوں نے کہا کہ منڈی منتقلی یا یہاں پر رہنے پر سیاست نہ کیا جائے اور تمام طلب شدہ مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں گے، تاکہ کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو، یہاں پر امن بے پناہ قربانیوں سے حاصل ہوا ہے میرا یونین اوڈیگرام منڈی کی حمایت کرتے ہیں اور وہاں پر ہم ان سے رابطہ کریں گے کہ ہمارے ناراض ساتھیوں کو منانے اور ان کو مناسب جگہ دینے کے لئے ہمارا مطالبہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ میرے اپنے ناراض ساتھیوں کو نئے قرعہ اندازی میں شامل کرنا انتہائی ضروری ہے، اوڈیگرام منڈی میں اوپر سے لیکر نیچے تک تمام پلاٹوں پر قرعہ اندازی ہوگی، انشاء اللہ یہ مسئلہ افہام و تفہم سے حل ہو جائیں گے، تشدد کا راستے سے گریز کرنا ہوگا،اس سلسلے میں عنقریب بالا آفسران سے ملاقاتیں کریں گے اور یہ مسئلہ حل کردیں گے۔
1,496 total views, 2 views today