سوات(سوات نیوز)سوات کے وادی کالام پاٹین بانڈہ مٹلتان میں مکان پر پہاڑی تودہ گرنے سے 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق افراد میں ماں اور اسکے چار بچے بھی شامل ہیں ، تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ریسکیو زرائع کے مطابق کالام کے پہاڑی علاقے پاٹین بانڈہ مٹلتان میں بخشی ولد حیات کے مکان پر پہاڑی تودہ آگرا جس میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں دو خواتین اور چار بچے شامل ہیں، تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، مالک مکان ملبے سے زخمی زخمی حالت میں نکال لیا گیا، جاں بحق افراد کو بعد ازاں مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کر کے نکال لیا ہے
2,590 total views, 2 views today
Comments