مینگورہ،قومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونو نے کہاہے کہ ہم صرف صوبہ خیبرپختونخوامیں مقیم پختون قوم کی ہی نہیں بلکہ دنیابھر میں آبادتمام پختونوں کے مسائل کے حل اوران کے حقوق کیلئے کوشاں ہیں کیونکہ اس وقت یہ واحدقوم ہے جسے مختلف قسم کے مسائل اورمشکلات کا سامنا ہے،قومی وطن پارٹی ان کی آوازبن کرجدجہدکررہی ہے،مینگورہ میں پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس صوبے کے عوام سے کسی نے صوبائی خومختاری توکسی نے تبدیلی کے نام پر ووٹ لے کراقتدارحاصل کیا مگر کسی نے بھی اس قوم کے مسائل کو دورکرنے اورانہیں بنیادی سہولیات کیلئے کچھ نہیں کیا،انہوں نے کہاکہ قومی وطن پارٹی کی لیڈر شپ نے پختونوں کی خاطربیش بہاقربانیاں دی ہیں اورضرورت پڑنے پر مزید قربانیاں دینے کوبھی تیار ہے تاہم عوام کو شیرپاؤاحمدخان کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے کیونکہ سابقہ اورموجودہ حکومتوں نے ہرسطح پر عوام کو مایوس کردیا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ ہماری پارٹی کی طرف پرامیدنظروں سے دیکھ رہے ہیں تاہم ہم انہیں مایوس نہیں کریں گے،انہوں نے کہاکہ گیارہ نومبر کو ودودیہ ہال سیدوشریف میں قومی وطن پارٹی کے ور کرزکنونشن کیلئے تیاریوں کاسلسلہ زوروشورسے جاری ہے ڈویژن بھر سے پارٹی کارکن قافلوں کی شکل میں شرکت کیلئے پہنچیں گے،انہوں نے کہاکہ ورکرزکنونشن سے مرکزی،صوبائی اورڈویژنل قائدین خطاب کریں گے،اجلاس سے شاہی دوران خان،دوست محمدخان،انوراقبال بالے عیسیٰ خیل اوردیگرنے بھی خطاب کیا۔
800 total views, no views today


