سوات (سوات نیوز رپورٹنگ ٹیم) دریائے سوات کے پانی کی بہاو میں اضافہ ہوا ہے بالائی علاقوں میں گرمی سے برف پگھلنے سے دریائے سوات کے پانی کی بہاو میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے جس سے تحصیل کبل کے یونین کونسل برہ بانڈی کے علاقہ ڈیلے میں گھروں کے اندر پانی داخل ہوچکی ہے اور جگہ جگہ پر بعض مکان بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں علاقے میں لوگوں نے دریا کنارے گھروں کو خالی کردیا ہے اس موقع پر جائے وقوعہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے یونین کونسل برہ بانڈی کے تحصیل کونسلر ریاض خان اور ویلج کونسل نینگولیٰ کے ناظم فتح اللہ خان اور علاقے کے لوگوں نے دریائے سوات کی بہاو کو چارباغ کے لوگوں کے جانب سے ڈیلے کے جانب کرنے کا دعوں کیا ہے اس موقع پر انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور ممبران اسمبلی اس مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں انہوں نے بات واضح کیا کہ محکمہ ایریکیشن کے اعلیٰ حکام بھی غفلت سے کام لے رہے ہیں کیونکہ یہ ان کے ذمہ داری ہے کہ پانی کی بہاوکو ایک جانب کرنے کے بجائے دریائے سوات کی حدود کا تعین کرے انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر چارباغ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ سب اے سی چارباغ کے ایماء پر ہو رہا ہے علاقے کے لوگوں نے اسسٹنٹ کمشنر کبل سے واضح الفاظ میں گلہ کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر کبل اس سنگین مسئلے میں دلچسپی نہیں لے رہے علاقے کے لوگوں نے منتخب کونسلران نے یہ بھی کہا کہ چند دنوں پہلے رات کے وقت ہمارے لوگوں پر چارباغ کے لوگوں نے فائرنگ بھی کی ہے جو کہ انتہائی خطرناک ہے انہوں نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن،ڈپٹی کمشنر سوات،اسسٹنٹ کمشنر کبل،ممبران اسمبلی اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کردیا کہ جلد سے جلد اس مسئلے کا حل نکالیں واضح رہے کہ علاقہ ڈیلے کے مقام پر دریائے سوات کی بہاو میں بھی اضافہ ہوا ہے مگر ڈیلے اور چارباغ کے عوام کے درمیان تنازعے سے مسئلے نے نیا رخ موڑ لیا ہے۔
1,277 total views, no views today



