سوات،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے سوات کے ایم پی اے فضل حکیم خان کی ملاقات،وزیر اعلیٰ نے سپیشل پولیس فورس کی مدت ملازمت میں2سال کی توسیع اورتنخواہ میں اضافے کی یقین دہانی کرادی ،متعلقہ حکام کو سپیشل پولیس فورس کو جنوری کی تنخوا ہ جاری کرنے کی بھی ہدایت کردی ،ملاقات کے بعد تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے نائب صدر اورڈیڈک سوات کے چیئرمین فضل حکیم خان ایم پی اے نے میڈیا کو بتایا
کہ ملاقات کے دوران انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک کو سوات اور ملاکنڈ ڈویژن میں عرصہ سال پانچ سال سے فرائض انجام دینے والی سپیشل پولیس فورس کی مدت ملازمت ختم ہونے اور ان کی تنخواہ کی عدم اضافے کے سبب سات ہزار سے زائد اہلکاروں کی مشکلات سے آگا ہ کیا اوررواں سال جنوری کے مہینے کی تنخواہ کی بندش کا معاملہ بھی وزیر اعلیٰ کے سامنے اٹھایا ،انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواپرویز خٹک نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سپیشل پولیس فورس کے اہلکاروں کو فوری طور پر ماہوار تنخواہ 10ہزار روپے فراہم کی جائے ،فضل حکیم خان نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ان کو یقین دہانی کرائی کہ سپیشل پولیس فورس کی مدت ملازمت میں دو سال تک توسیع کے ساتھ ساتھ ان کی تنخواہ 10ہزار روپے ماہوار سے بڑھا کر اس میں مناسب اضافہ کیا جائے گا ،دوسری جانب ذرائع کاکہنا ہے کہ محکمہ پولیس نے صوبائی حکومت کو پہلی ہی تحریری طور پر آگا ہ کیا تھا کہ پولیس کے ساتھ 31دسمبر2013تک کا فنڈ موجود ہے جس کے بعد اہلکاروں کو تنخوا ہ نہیں دی جاسکے گی یہی وجہ ہے کہ ملاکنڈڈویژن کے 7ہزار سے زائد سپیشل پولیس فورس کے اہلکاررواں سال کے جنوری کے مہینے کی تنخواہ سے محروم ہیں اور ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں ۔
401 total views, no views today


