سوات(سوات نیوز)سوات سمیت مالاکنڈڈویژن میں گزشتہ روز مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کیا گیا لیکن سوات کا وہ واحد بازار جہاں پر ہفتہ کی روز دکانیں کھلی رہیں اور وہاں پر احتجاج نہیں کیا گیا،
سوات کے سیاحتی وادی کالام کے بازار ہفتہ کے روز احتجاج کے باوجو ددکانیں کھلی رہی ، وادی کالام کے بازار میں سیاحوں کی رونق اور سیزن کی وجہ سے ہڑتال نہیں کی گئی ، ہفتہ کے روز سوات سمیت مالاکنڈڈویژن کے تمام چھوٹے بڑے بازار اور دکانیں کھلی رہیں تاہم کالام وہ واحد بازار تھا جہاں پر عوام نے اپنی دکانیں کھلی رکھی ۔
اسی طرح مٹہ بازار میں واقعہ وزیراعلیٰ کی مارکیٹ محمود خان مارکیٹ میں چند دکانیں بھی کھلی رہی ، دکانداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی گزشتہ حکومتوں کا کارنامہ ہے
2,116 total views, 2 views today
Comments