سوات(سوات نیوز)آیوب پل پر لگے بجلی کھمبے انتظامیہ کی غفلت کیوجہ سے اشتہارات کیلئے استعمال ہونے لگے۔ ٹی ایم اے نے نجی سکول کیخلاف ایکشن اور اس کو جرمانہ کرنے کا۔فیصلہ کرلیا ۔زرائع کے مطابق سوات کے مشہور ایوب پل پر لگے بجلی کے کھمبوں کو نجی سکول نے اپنے لئے ایڈورٹائز کیلئے استعمال کرنے لگے ۔ ایوب پل پر درجن سے زائد بجلی کھمبے نصب ہیں جن پر بغیر نیلامی کئے نجی سکول نے اپنے اشہارات نصب کئے ہیں ۔ اس حوالے جب ٹی ایم او عرفان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان کھمبوں میں۔لگے اشتہارات کی رقم وصول کی جائےگی ۔ دوسری طرف ابھی تک ان کھمبوں کی اشتہارات کیلئے نیلامی بھی ابھی تک نہیں ہوئی ہے ۔ زرائع کے مطابق فری میں یہ اشتہارات سرکاری کھمبوں پر لگائے گئے ہیں ۔
1,372 total views, no views today
Comments



