سوات (سوات نیوز)وزیر اعلیٰ نے واضح کیا ہے کہ 190 گرام سے کم روٹی 15 روپے پر بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کیا جائے تاکہ ناجائز منافع خوروں کا صفایا کیا جا سکے۔ وہ وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں نانبائیوں کے خلاف بڑھتی ہوئی عوامی شکایات کی پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کے ایک ہنگامی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔اجلاس میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کامران بنگش، ایم پی اے آصف خان، سیکرٹری فوڈ، ڈائریکٹر فوڈ اور ڈپٹی کمشنر پشاور نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ناجائز منافع خوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ناجائز منافع خوروں کی نشاندہی کریں اور روٹی میں وزن کی کمی کے حوالے سے شکایات ڈپٹی کمشنر پشاور کو ارسال کریں۔انہوںنے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی مشکلات کو رفع کرنے کیلئے ہر ممکن حد تک جا سکتی ہے۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ پشاور شہر میں منافع خوروں اور کم وزن روٹی بیچنے والے نانبائیوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے جس میں مزید تیزی لائی جائے گی۔
1,584 total views, no views today



