مینگورہ، قومی وطن کے رہنما ء حاجی تل حیات خان نے کہاہے کہ قومی وطن پارٹی ہی پختونوں کی حقیقی ترجمانی کریگی ،افتاب احمد خان شیر پاؤ پختون قوم کے مسیحا ہیں ،موقع ملا تو پختون قوم کی احساس محرومی کے خاتمے کیلئے دن رات کام کریں گے ،صوبے کے موجودہ حکمران عوام کے ساتھ ٹوپی ڈرامہ کھیل رہے ہیں جس سے عوام میں احساس محرومی بڑرہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ شیر پاؤ خان جب بھی اقتدار میں رہے تو انہوں نے پختون قوم کا سر فخر سے بلند رکھا لیکن بدقسمتی سے صوبے میں اناڑی حکمرانوں کی وجہ سے اج تک پختونوں کے مسائل حل نہ ہوسکے اور رو ز بروز بڑھتے جارہے ہیں انہوں نے صوبے کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ خدارا اپنے تقدیر بدلنے کیلئے اپنی سوچ بدلے تبدیلی کوئی اور نہیں لاسکتا جب تک قوم کی خود نہیں بدلتی اگر ہم صرف دعووں اور وعدوں کے سہارے رہیں گے تو ہماری تقدیر کبھی نہیں بدل سکتی لہذا اپنے لئے حکمرانوں کا انتخاب کرتے وقت انکی ماضی اور حال کا بغور جائزہ لینا ہم سب کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہاکہ صوبے میں موجود حکمران جماعت وکٹ کے ہرطرف کھیلنے کی کوشش میں صوبے کے عوام کو داؤ پر لگارہی ہے اگر یہ مخلص ہوتے تو نئے پاکستان کی بجائے نئے خیبر پختونخواہ کی بنیاد رکھتے لیکن بدقسمتی سے وہ لوگ اپنی ناکامی اور بدنامی کو چھپانے کیلئے دھرنوں اور احتجاج کا ڈرامہ کھیلنے میں مصروف ہوگئے اور صوبے کے غریب عوام کے مسائل بھول گئے جو انکے سیاسی کیرئیر میں اخری کیل ثابت ہوگی ۔
696 total views, no views today


