بریکوٹ ،بریکوٹ سمیت سوات بھر میں کالے شیشے والی گاڑیوں کی بھرمار، عام لوگوں کو گاڑی سے اتار کر تلاشی کے نام پر ان کی تذلیل کی جاتی ہے لیکن بااثر افراد کو کوئی روکتا تک نہیں ،۔ ضلع سوات بھر کے تمام ایم پی ایز اور ایم این ایز کی گاڑیوں کی شیشے بھی کالے ہیں جو سپریم کورٹ کے احکامات کے دھچیاں اْڑا رہے ہیں کالے شیشوں والی گاڑیوں کی بھرمار سے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں،پابندی لگائی جائے ۔عوامی حلقے۔بریکوٹ سمیت ضلع سوات بھر میں سپریم کورٹ کے احکامات نظر انداز ،کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی۔ بریکوٹ میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کی بھرمارہے۔سپر یم کورٹ نے جرائم کی روک تھام کے لیے ایسی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا جس کے شیشے کالے ہوں لیکن محکمہ پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تا حال کوئی ٹھوساقدامات نہیں کئے گئے ۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ عام لوگوں کو گاڑی سے اتار کر تلاشی کے نام پر ان کی تذلیل کی جاتی ہے لیکن بااثر افراد کو کوئی روکتا تک نہیں۔ ضلع سوات بھر کے تمام ایم پی ایز اور ایم این ایز کی گاڑیوں کی شیشے بھی کالے ہیں جو سپریم کورٹ کے احکامات کے دھچیاں اْڑا رہے ہیں ۔ایسا لگتا ہے کہ مطعلقہ ادارے کسی دباو کے تحت کاروئی نہیں کر رہے ہیں اور بر ائے نام کالے شیشوں اوربغیر کاغذا ت والی گاڑ یوں کے خلاف مہم چلا رہے ہیں ،تما م سیاسی ر ہنما پہلے خود اپنے گاڑیوں کے کالے شیشے اتارے تب ہی عوام تعاون کرینگے ،ضلع سوات بھر میں جرائم کی روک تھام کے لیے کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی عوامی مفاد میں ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے آئی جی پولیس اور ضلع انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ بریکوٹ سمیت ضلع سوات میں کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف کاروائی عمل میں لائیں۔ ضلع سوات کے تمام ایم پی ایز اور ایم این ایز ا پنے گاڑیوں کے کالے شیشے اتار دی جائیں اس سلسلے میں سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل نہ کرنا توہین عدالت کے مترادف ہے۔
876 total views, no views today


