سوات(سوات نیوز)وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ شوکت علی یوسفزئی سے انکے دورہ سوات کے دوران دارالعلوم اسلامیہ سیدو شریف کے پرنسپل مفتی محمد سردراز فیضی نے ملاقات کی اور انہیں مختلف دینی موضوعات پر لکھی اپنی چار تصانیف کا تحفہ دیا وزیر اطلاعات نے روئیت ہلال پر انکی تصنیف کو خاص طور پر سراہتے ہوئے کہا کہ روئیت ہلال کی شرعی حیثیت پر کتاب ہمارے علماء اور حکومت دونوں کو اجتہاد اور قوت فیصلہ سے کام لینے اور صرف پاکستان میں پیدا شدہ اس اہم مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے انہوں نے اوقات صبح و عشاء کی نمازوں، دینی مدارس میں جدید سائنسی علوم متعارف کرنے اور سوات کے جیّد علماء کے تذکرے پر مبنی انکی کتب کو بھی سراہتے ہوئے انکی صوبے بھر کی جامعات کی لائبریریوں کو فراہمی کی ضرورت پر زور دیا اور اس سلسلے میں اپنے بھر پور تعاؤن کا یقین دلایا۔
1,464 total views, 2 views today