مینگورہ، گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کی نجکاری کے خلاف سٹاف اورطلبہ کا احتجاجی مظاہرہ،جلوس ونعرہ بازی،فیصلہ کو واپس لینے کا مطالبہ،گذشتہ روز مینگورہ میں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کے طلبہ اورسٹاف نے احتجاجی مظاہرہ کیامظاہرین پلے کارڈاٹھائے نعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر خطاب کرتے ہوئے عابدعالم،یوسف ،ارشدعلی اوردیگر نے کہا کہ حکومت نے صوبہ بھر میں موجود سرکاری کالج آف ٹیکنالوجی کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے جو ایک ظالمانہ اورتعلیم دشمن پالیسی ہے جسے کسی بھی صورت برداشت کرنے کو تیا رنہیں،انہوں نے کہاکہ کالج میں فرائض انجام دینے والا سٹاف پرائیوٹائزیشن کو ہرگزتیارنہیں بلکہ گورنمنٹ کیلئے کام کرنا چاہتاہے مگراس کے باوجودبھی فردواحدکیلئے اس ادارے کی نجکاری کی جارہی ہے جس سے یہ ادارہ تباہ ہوجائے گا،انہوں نے کہاکہ تبدیلی کے نعرے لگانے والوں نے تعلیمی اداروں کو نشانہ بنا کر اساتذہ اورطلبہ میں بے چینی اورتشویش پیداکردی ہے لہٰذہ حکومت اپنے فیصلے پر فوری طورپرنظرثانی کرکے اسے واپس لے تاکہ طلبہ اوراساتذہ میں پھیلی ہوئی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے،مظاہر ہ میں سوات کے علاوہ بونیر،دیر،بٹ خیلہ اوردیگراضلاع کے طلبہ اورسٹاف نے بھی حصہ لیا۔
726 total views, no views today


