سوات (سوات نیوز ) سوات میں تیز بقرش اور طوفانی ہواوں نے تباہی مچھادی ۔ ندی نالوں میں طغیانی ، جانوروں کا باڑا گرنے سے 15 جانور ہلاک ہوئے ۔ ضلع بھر بارش صبح دس بجے قریب شروع ہوا جو سہ پہر تک جاری رہا۔ بارش کے بعد ضلع بھر کے برساتی ندی نالے نکل ائے ۔ جبکہ طوفانی ہوا کے تحصیل کبل کے علاقہ کانجو میں بھینسوں اور گائے کے فارم کا چھت گرادیا ۔ جس کی وجہ سے 15 بھنیسں موقع پر ہلاک ہوگئے ۔ جس سے مالک کو 50 لاکھ سے زائد کا نقصان پہنچ گیا یے ۔ تحصیل ناظم حاجی رحمت علی نے متاثرہ جگہ کا معوئنہ کیا اور ٹی ایم اے کو ہلاک بھینسوں کو زمین میں دفن کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ اس موقع پر بھینسوں کے مالک نے وزیر زراعت محب اللہ سے مدد کرنے کی اپیل کی ۔
1,823 total views, 2 views today
Comments